فیکٹری کی دیوار بنانے پر جھگڑا،باپ بیٹے سمیت3افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 241 رب چنچل والا میں فیکٹری کی دیوار بنانے کے تنازعہ پر فیکٹری مزدوروں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کو بری طرح زخمی کر دیا، مضروبان کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 241 رب چنچل والا میں فیکٹری کی دیوار روڈ پر بنا رہے تھے گائوں والوں نے روڈ پر دیوار بنانے سے منع کیا تو فیکٹری مالکان اور ورکرز کا گائوں والوں سے جھگڑا ہو گیا تو فیکٹری مالکان اور مزدوروں نے دیہاتیوں پر حملہ کر دیا۔ کلہاڑیاں لگنے سے 52سالہ غضنفر علی ولد گلزار احمد’ اس کا 26سالہ بیٹا فیصل ولد غضنفر علی اور 17سالہ محمد عتیق ولد ابراہیم بری طرح زخمی ہو گئے تو حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین افراد نصیر وغیرہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں