فیکٹری کی چھت گرنے سے 4محنت کش شدید زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سولر سسٹم لگاتے ہوئے فیکٹری کی خستہ حال چھت زمین بوس ہونے سے 4محنت کش ملبے تلے دب کر بری طرح زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اے بی سی روڈ پر واقع محلہ منیر آباد میں خالد ویونگ فیکٹری کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ اچانک فیکٹری کی خستہ حال چھت زمین بوس ہو گئی اور ملبے تلے دب کر 55سالہ غلام مصطفی،46سالہ مصطفی، 26سالہ حسن اور32سالہ دائودبری طرح زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں