34

فیکٹری کے کھانے سے 70ملازمین کی حالت تشویشناک

گوجرانوالہ (نامہ نگار)گوجرانوالہ کی فیکٹری میں غیر معیاری کھانا کھانے سے70 ملازمین کی حالت بگڑ گئی، متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق7افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ گوجرانوالہ میں یہ واقعہ علی پور چٹھہ میں چپ بورڈ بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق متاثرہ ملازمین میں مقامی اور دوسرے مختلف شہروں کے رہائشی افراد شامل ہیں۔ کھانے کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں اور کھانا بنانے والے باورچی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، ملازمین نے فیکٹری کے اندر بنے میس سے کھانا کھایا جسے کھاتے ہی سب کی حالت خراب ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں