27

فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف بڑا ایکشن (اداریہ)

حکومت پاکستان نے جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیک نیوز نیٹ ورکس’ مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، ملوث افراد کے خلاف این سی سی اے کے تحت مقدمات درج ہونگے، حکام نے خبردار کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز جھوٹ پر زیروٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ودیگر خصوصی یونٹس کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاریاں متوقع ہیں ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیب ایکٹو’ جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ جاری’ سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کے سلسلہ کا آغاز کر دیا گیا، سوشل میڈیا سے فیک مواد 24گھنٹے میں ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں سوشل میڈیا پر بار بار خلاف ورزی پر اکائونٹس کی مستقل معطلی کی سفارش بھی زیرغور ہے، غیر مصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے پر کارروائی ہو سکتی ہے ذرائع نے کہا کہ پراپیگنڈہ فیک نیوز کے پیچھے موجود اوورسیز نیٹ ورک کی ٹریسنگ شروع’ سفارت خانوں کے ذریعے سخت اقدامات کی تیاری کی گئی ہے بیرون ملک ملوث افراد کے خلاف قانونی اور سفارتی کارروائیاں پلان کی جا رہی ہیں ریڈنوٹس اور بین الاقوامی تعاون کے آپریشنز پر بھی مشاورت جاری ہے ذرائع کے مطابق چینلز اور بلاگرزا کوئی بھی مواد نشر کرنے سے پہلے دوہری تصدیق لازمی یقینی بنائیں، فیک نیوز کے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی’ مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ جاری ہے ذرائع ہنگامی حالات میں افواہ بازی پر اضافی سزائیں لاگو ہوں گی ذرائع کے مطابق اس طرح کے فیک اکائونٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں،، حکومتی اداروں کی جانب سے فیک نیوز بنانے والوں کے خلاف ایکشن شروع کرنا خوش آئند ہے اس اقدام سے اندرون ملک اور بیرون ملک میں پاکستان کے خلاف فیک نیوز چلانے ان کے سہولت کاروں اہم ترین اداروں اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا موقع ملے گا ایک طویل عرصہ سے ملکی اداروں کے خلاف فیک نیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کرنے والے یہ مکروہ کام مختلف اکائونٹس سے جاری رکھے ہوئے ہیں جن کو گرفت میں لانا ناگزیر ہو چکا ہے فیک نیوز نیٹ ورکس’ مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے ان کے خلاف این سی سی اے کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکومتی فیصلہ بھی درست اقدام ہے ایسے لوگوں کو کسی طور معافی نہیں ملنی چاہیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شتر بے مہار کیطرح بے پرکی باتیں اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بہت پہلے ہی یہ اقدام اٹھایا جانا چاہیے تھا’ حکومتی اداروں نے دیر سے قدم اٹھایا ہے لیکن اب اس کام میں مزید دیر نہیں ہونی چاہیے سائبر کرائم ودیگر خصوصی یونٹس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات اٹھانے چاہئیں ملکی اداروں اور حکومت کو فیک نیوز کے ذریعے بدنام کرنے والوں کے خلاف ملکی آئین وقانون کے مطابق کارروائی کر کے ان کو مقام عبرت بنانا ہو گا تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسی جرأت نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں