قائداعظم کا طرز سیاست حکمرانوں کیلئے باعث تقلید ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کا طرزِ سیاست پوری دنیا کے مسلم حکمرانوں کے لیے باعث تقلید ہے۔اسلام پسندمذہبی قوتوں نے قائداعظم کی قیادت میں وطن عزیز کی آزادی کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ کے مشن اور منشور کے تحت قوم کو منظم ومتحرک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک ڈویژنل صدر پی ایس ٹی و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے ” بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ ” کے یوم پیدائش کے موقع پر ” کیک کٹنگ تقریب ” سیمحلہ رسول پور میں خطاب کرتے ہوئیکیا ۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ نے قرآن و سنت کے نظام کو پاکستان کا نظام قرار دیا تھا۔ قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ نے سیاست میں رہ کراسلام پسندی، ایمانداری اور جرات مندی کی اعلی مثالیں قائم کیں۔پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے سیاست کو قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ کے دیے گئے اصولوں کے مطابق اپنانا ہوگا۔آج ہماری ناکامی کی اصل وجہ بانیان پاکستان کے فرامین کو پس پشت ڈالنے کی وجہ سے ہے۔قائداعظم رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر بحثیت ایک زندہ قوم رہنے کا حق دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی و سلامتی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔ اس موقع پر چوہدری ایاز کمبوہ ،محمد زبیر شاہد ،مولانا رضاامین سیفی ، حکیم کاشف ، بلال نقشبندی، پروفیسر ارشد محمود ،طلحہ شاہد ودیگر بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں