قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک تاریخ تھے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل نائب صدرپاکستان پیپلز پارٹی ماسٹر اشفاق احمد نے بعد از وفات شہید ذو الفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزازہ ملنے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیرا عظم کو بعد از شہادت اعلی ترین سول ایوارڈ ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے، آئین پاکستان کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز بھٹو ازم کے نظریے کی ایک اور فتح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہید ذو الفقار علی بھٹو ایک تاریخ تھے جس کوئی بھی مٹا نہیں سکتا۔ بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہید ذو الفقار علی بھٹو ملک میں حقیقی جمہوریت اور آئین کے بانی ہیں ، انہوں نے پہلی بار فیصلوں میں عوام کو شراکت دار بنایا پاکستان میں آئینی جمہوریت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بدولت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں