3

قابل تجدید توانائی بڑھانا مشکل حالات کے باوجود ممکن ہے

اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کو بڑھانا مشکل حالات کے باوجود ممکن ہے۔شیری رحمان نے آلودگی سے پاک توانائی کے عالمی دن پر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہ گزشتہ مالی سال میں بجلی کی پیداوار میں 53 فیصد حصہ قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ عالمی تعاون، مالی مدد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سے ترقی پذیر ممالک میں صاف توانائی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں