قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ،6افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6افراد بری طرح زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 8 ج ب میں عداوت بازی پر ملزمان نوری وغیرہ نے فیضان کو گولیاں مار دیں، جڑانوالہ کے نواحی گائوں 565 گ ب میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مشتعل ملزمان ساحل وغیرہ نے مخالف ساجد کو گولیاں مار دیں۔ روشن والا کے علاقہ 253 رب میں عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہزاد کو زخمی کر دیا، سنہری ٹائون میں ملزمان عبدالحمید وغیرہ نے 18سالہ نوجوان عبدالوہاب’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 194 رب میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان نے مخالف آصف ولد اشرف اور ترکھانی کے علاقہ میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کی خاطر مخالفین کی فائرنگ سے عدنان زخمی ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں