قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4افراد کو لہولہان کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ تھانہ رضاآباد کے علاقہ 219 رب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان محسن وغیرہ نے فائرنگ کر کے کاشف کے والد کو بری طرح زخمی کر دیا۔ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 149 رب کے اصغر کو عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان جاوید’ آصف وغیرہ نے گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔ مکوآنہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے یٰسین کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان علی رضا وغیرہ نے فیسکو ملازم شبیر احمد کے بیٹے ہاشم کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں