قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ ‘5افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 5افرادبری طرح زخمی کر دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،مضروبان کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ، تفصیل کے مطابق سمندری روڈ پر بجلی گھر کے قریب معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے فرمان ولد قدیر کو زخمی کر دیا قصبہ تاندلیانوالہ میں عداوت کی بناء پر مخالفین کی فائرنگ سے55سالہ اسلم ولد غلام رسول بری طرح زخمی ہو گیا، جڑانوالہ کے علاقہ235گ ب میں سیل مین صہیب کو گولی مار کر بری طرح زخمی کرکے فرار ہو گئے،240گ ب کے قریب عداوت کی بناء نو بہار ولد بختاور اور سمندری کے نواحی گائوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان اسلم ولد صدی احمد کو زخمی کر کے فرار ہو گئے، بعد ازاں مضروبان کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ، تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں