11

قاتلانہ حملو ں مسلح افراد کی فائرنگ،3افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں کے دوران مشتعل افراد نے فائرنگ اور آہنی راڈ کے وار کر کے تین افراد کو لہولہان کر دیا، حملہ آور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 225 رب میں عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان عمران وغیرہ نے مخالف عثمان کو زخمی کر دیا، تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب میں معمولی جھگڑے پر مسلح ملزمان قمر وغیرہ نے فائرنگ کر کے نوجوان فرحان کو لہولہان کر دیا، سمن آباد کے علاقہ گلشن کالونی کے رہائشی افسر علی کا کہنا ہے ملزمان وسیم وغیرہ نے عداوت کی بناء پر پسٹل کے بٹ مار کر بری طرح زخمی کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں