قاتلانہ حملے،مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 4افراد کو لہولہان کر دیا، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے’ منصورآباد کے علاقہ عبداﷲ پور میں ناصر کی ہمشیرہ نے اپنی سہیلی ہادیہ کنول کو گھر بلایا، جس پر مشتعل ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہادیہ کنول کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ 7 ج ب میں معمولی جھگڑے پر مبینہ ملزمان ساحل وغیرہ نے مخالف عتیق کو گولی مار کر زخمی کر دیا، ساہیانوالہ کے علاقہ 132 ج ب کے ظفر اقبال نے بتایا کہ بچوں کی لڑائی پر مشتعل ملزمان اسلم وغیرہ نے اس کے بھائی انور کو تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کر دیا۔ علاوہ ازیں جھنگ روڈ پر عداوت کی بناء پر مشتعل افراد نے اکبر کو و تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں