قاتلانہ حملے،گولیاں اور چھریاں لگنے سے 6افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں کے دوران گولیاں اور چھریاں لگنے سے 6افراد لہولہان ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، تھانہ روشن والا کے علاقہ 244 رب میں پرانی دشمنی کی بناء پر موٹرسائیکل سوار ملزمان احسان اﷲ وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف عمر فاروق کو بری طرح زخمی کر دیا جبکہ نواحی گائوں 357 گ ب میں معمولی جھگڑے پر ملزمان محمد علی وغیرہ نے فائرنگ کر کے دلاور کو بری طرح زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں نشاط آباد کے علاقہ 49 ج ب منڈا پنڈ عداوت کی بناء پر خالد نامی ملزم نے چھریوں کے وار کر کے 26سالہ نعمان ولد لیاقت’ 17سالہ عبدالمنان ولد لیاقت’ 19سالہ اسماعیل ولد اکرم اور 17سالہ سفیان ولد اکرم بری طرح زخمی کر دیا۔ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا تاہم اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد ساجد محمود نے بروقت کارروائی کر کے ملزم خالد کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں