قاتلانہ حملے ،مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران مشتعل افراد نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 4افراد کو لہولہان کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا’تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ وارث پورہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل نوجوان نے فائرنگ کر کے کزن رمیش کو زخمی کر دیا’ تھانہ سمندری کے علاقہ 473 گ ب میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل داماد نے ساس روبینہ کوثر زوجہ سیف کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 364 گ ب میں پرانی عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان زبیر وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف افضال کو زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں کھرڑیانوالہ کے علاقہ 73 رب میں عداوت کی بناء پر مخالفین فیصل وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف اعجاز کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں