9

قاتلانہ حملے ‘خاتون سمیت تین افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد لہولہان، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 76ج ب کے رہائشی شاہد عمر نے بتایا کہ اس کا بھائی اسد عمر کھیتوں کو پانی لگا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر بری طرح زخمی کردیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ اسلام پورہ کے طیب علی نے بتایا کہ عداوت کی بناء پر ملزمان عمر وغیرہ نے اس کے بیٹے فیضان کو بری طرح زخمی کر دیا، جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 594گ ب کی سمیرا یاسمین کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر یار وغیرہ نے اس کو زخمی کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں