قاتلانہ حملے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار جھنگ سمیت 3افراد قتل

جھنگ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سابق صدر منیر احمد سدھانہ ڈرائیور ممتاز حسین سمیت قتل، گولیاں لگنے سے راہگیر مشتاق مارا گیاجبکہ دوسرا راہگیر زخمی ہو گیا۔ آج صبح تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ گوجرہ روڈ پر دونامعلوم ملزمان نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سابق صدر منیر احمد سدھانہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میںمنیر احمد سدھانہ شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکے۔جبکہ ڈرائیورممتاز حسین گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔فائرنگ کی زد میں آ کرایک راہگیر بھی مارا گیا، مرنے والے تینوںافراد کی نعشیں مارچری یونٹ منتقل کر دی گئی ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی موقع پر پہنچ گئے، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے ناکہ بندی کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں