53

قاتل کوموت وجرمانہ کی سزا کا حکم

گوجرہ (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ محمد زبیر غوری نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پرمجرم کوسزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاحکم سنادیا۔تھانہ سٹی پولیس نے آفتاب ٹائون گوجرہ کے نجم الثاقب کی مدعیت میں اس کے والداخترامین کو قتل کر نے کے جرم میںامان اللہ ،وارث اورعلی ربان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت پیش کیا جس پر فاضل عدالت نے سماعت کے بعدجرم ثابت ہو نے پرمجرم امان اللہ کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ پرمذیدچھ ماہ قید کی سزاکاحکم سنایا۔جبکہ وارث اورعلی ربان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔وجہ عنادشارع عام پر جانور باندھنے پرتنازع تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں