3

قاتل کو سزائے موت،منشیات فروش کو 9سال قید و جرمانہ کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیشن کورٹ سے قاتل کو سزائے موت’ 10لاکھ جرمانہ جبکہ منشیات فروش کو 9سال قید اور 80ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے تھانہ بلوچنی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ماسٹر حشمت علی کو سزائے موت اور 10لاکھ جرمانہ کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ بلوچنی کے علاقہ 91 رب میں 16سال قبل 2008ء میں پرانی دشمنی کی بناء پر مجرم حشمت علی نے فائرنگ کر کے مخالف غفران محمود کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد نے تھانہ رضاآباد کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ماجد سلیم کو 9سال قید’ 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں