گوجرہ(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج گوجرہ محمد جاوید اکرم بیٹو نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پرمجرم کوعمر قیدوپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیااستغاثہ کے مطابق چک نمبر432ج ب کا مقتول فیض احمد اپنی حویلی میں کام کر نے میں مصروف تھاکہ گائوں کا محمد اکرم آہنی راڈ سے مسلح ہو کر آگیا جس نے فیض احمدپر وارکرکے اسے شدید زخمی کر دیا جسے مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیاوجہ عنادچند روز قبل دونوں میں تلخ کلامی بیان کی گئی ہے۔جس کا تھانہ صدر نے مقتول کے بھائی غلام فرید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چالان عدالت پیش کیا جس پر فاضل جج نے سماعت کر تے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر مجرم کوعمر قید کی سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا ۔
59