فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم علی رضا کو عمر قید’ 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ اس مقدمہ میں ملوث وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کے داماد رانا احمد شہریار خاں سے صلح ہونے پر اس کا نام مقدمہ سے خارج کر دیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق سمن آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بٹ کو قتل کر دیا تھا جس پر مقتول فریق کی جانب سے ملزم علی رضا وغیرہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، تاہم جس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کے داماد کو بھی ملوث کیا گیا تھا، تاہم بعدازاں رانا احمد شہریار خاں سے مقتول پارٹی کی صلح ہونے پر پولیس نے ان کا نام چالان سے خارج کر دیا تھا، تاہم فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ ملزم علی رضا کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔
44