52

قاضی فضل رسول حیدر رضوی کی یاد میں تقریب منعقد

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع الیاسیہ رضویہ (اسلامک یونیورسٹی) فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں پیر طریقت سراج المشائخ جگر گوشہ محدث اعظم پاکستان قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان فیصل آباد کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کی صدارت پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان نے کی اس موقع پر صدر محفل نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر طریقت قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی کی بے شمار خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی تحریک ختم نبوت ہو یا تحریک نظام مصطفی آپ ہر میدان میں پہلی صف میں کھڑے نظر آئیں گے خدمت خلق ہو یا مساجد و مدارس کی تعمیر کا سلسلہ ہو آپ میدان عمل میں نظر آئیں گے۔سینکڑوں گھرانوں کی کفالت اور علاج معالجہ کے حوالے سے آپ کی خدمات بے شمار موجود ہیں۔14 دسمبر کو آپ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،اللہ تعالی آپ کے درجات بلند فرمائے اس تقریب میں شہدائے APS کی بارگاہ میں بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا شہدا کیلئے باقاعدہ قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی کی سرپرستی میں چلنے والے تمام ادارے خصوصا جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں مولانا گل محمد نوری،مولانا امیر علی نعیمی،قاری محمد ارشد،مولانا عثمان علی چشتی،مولانا غلام مرتضی،مولانا اظہر مصطفی رضوی،محمد طاہر رسول قاری وسیم جاوید،قاری عقیل،قاری جمیل،حافظ نبیل،حافظ سعید رضوی، حافظ شہباز اختر،قاری وقار، مجاہد کامران،حافظ محمد شبیر اور محمد صدیق کے علاوہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں