قبرستان میں بنے باہر سے مقضل کمرے سے گورکن کی تشدد زدہ پرانی لاش برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) قبرستان میں بنے باہر سے تالا لگے کمرے سے گورکن کی تشدد زدہ پرانی لاش برآمد،قتل کئے جانے کا شبہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 101گ ب کے قبرستان میں بنے کمرے میں گورکن کی لاش پڑی ہوئی ہے جس پر اے انچارج چوکی علی پور بنگلہ رانا شاہجہان ہمراہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق قبرستان میں بنے کمرے کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا اور کمرے کے اندر سے مبینہ طور پر تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت نیامت علی کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق مرنے والے گورکن کی لاش سے بلیاں چمٹی ہوئی تھی پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گورکن کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں سامنے میں آئیں گے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں