قبرستان کی چاردیواری ،لائٹس اور ٹف ٹائل لگانے کا حکم

جڑانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی قبرستان کی بیرونی ٹوٹی پھوٹی دیوار اور لائٹس و ٹف ٹائل لگانے کے احکامات صادر کر دئیے،تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ مرکزی قبرستان کی بیرونی دیوار ٹوٹ پھوٹ چکی ہے جسکے باعث جرائم پیشہ افراد اور نشیئوںنے مرکزی قبرستان کو گزر گاہ بنا لیا ہے جبکہ لائٹس کا معقول انتظام نہ ہونے پر مرکزی قبرستان میں اندھیروں نے ڈیرے جما رکھے ہیں ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر نے سب انجینئر میونسپل کمیٹی کو ہدایات جاری کر دی ہے کہ مرکزی قبرستان کی بیرونی ٹوٹی پھوٹی دیوار اور لائٹس و ٹف ٹائل لگانے کا تخمینہ لگایا جائے اور مرکزی قبرستان میں تمام تر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جس پر شہریوں نے ڈیلی بزنس رپورٹ کی کاوش اور اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر شبیر کے اقدام کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں