ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت اسٹیٹ لینڈ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسٹیٹ لینڈ کے ریکارڈ کی درستگی، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی، اور حکومتی زمین کے بہتر استعمال کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اسٹیٹ لینڈ کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں تاکہ حکومتی زمین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
2