قتل،اقدام قتل کے مقدمہ کا فیصلہ،2مجرمان کو سزائے موت،2کو عمر قید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج رانا تنویر احمد نے تھانہ صدر کے قتل واقدام قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دو مجرمان رضوان اور عمر حسن کو سزائے موت’ دو مجرمان علی حیدر اور غلام رضا کو عمر قید اور مجموعی طور پر 20لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ ان کے پانچویں ساتھی مجرم غلام مرتضیٰ کو 7سال قید کی سزا سنائی گئی۔ استغاثہ کے مطابق تین سال قبل پانچ ملزمان غلام مرتضیٰ’ علی حیدر’ رضوان’ عمر حسن اور غلام رضا نے پرانی دشمنی کی بناء پر مخالف محمد طیب کو قتل’ محمد زبیر’ محمد طاہر’ شیر محمد اور محمد اشرف کو بری طرح زخمی کیا تھا جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں