قتل ،خواتین کے اغوا،گینگ ریپ کی وارداتوں میں اضافہ

ساہیوال (بیوروچیف) ضلع ساہیوال رواں سال قتل، خواتین کے اغوا، گینگ ریپ اور عصمت دری کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ ، سرکاری اعداد و شمار میں اعتراف۔ضلع ساہیوال میں رواں سال کے دوران قتل کی 32 وارداتوں میں 40 افراد کو قتل کر دیا گیا ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران دو راہ گیر بھی قتل کر دیے گئے۔ ٹریفک حادثات میں 19 افراد جاں بحق ہوئے۔ اقدام قتل کی 51 ، پولیس مقابلے کی 13 ،لڑائی جھگڑوں کی 185، پولیس سے مزاحمت کی 8، کارسرکار میں مداخلت کی 46، بچوں اور نو جوانوں کے اغوا کی 19، اغوا برائے تاوان کی ایک ،عورتوں اور لڑکیوں کے اغوا کی 195، بچوں سے بدفعلی کی 12 ،خواتین سے جبر از یادتی کی 29، گینگ ریپ کی 18 اورعورتوں سے عصمت دری کی 354 وارداتیں ہوئیں۔ کار ڈکیتی کی ایک ،موٹر سائیکل ڈکیتی کی 105، ایک بڑی گاڑی اور دیگر ڈکیتیوں سمیت 420 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں۔ عام ڈکیتی کی242، نقب زنی کی 75، کار چوری کی 8، موٹر سائیکل چوری کی491،بڑی گاڑیوں کی 9،معاشی چوری کی 452اور عام چوری کی 1506 وارداتیں ہوئیں۔ مذہبی جذبات مجروح کرنے کے تین مقدمات درج کیے گئے۔ 499 منشیات فروشوں، 300 نا جائز رکھنے والے اور اسلحہ کی نمائش پر 56 افراد کوگرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں