قتل اقدام قتل کا اشتہاری ڈیڑھ سال بعد گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد نے قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو ڈیرھ سال بعد گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ہونیوالے ملزمان نے ایک سال قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر دولہے کو قتل اور اسکے 2 بھائیوں کو زخمی کر دیا تھا،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹان ضیا الحق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ستیانہ نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ساجد چوہان کو عارف والا سے ڈیڑھ سال بعد گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پکڑے جانیوالے اشتہاری ملزم ساجد چوہان نے ڈیڑھ سال قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رسم حنا کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر دولہے عمیر ساکن 39 گ ب کو قتل اور اسکے 2 بھائیوں کو زخمی کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ستیانہ میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا ملزم کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ قتل اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ایس پی ٹائون ضیا الحق نے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ رانا زاہد اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں