قتل’ اقدام قتل کا اشتہاری 17سال بعد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 17برس سے روپوش قتل اور اقدام قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم نے سال 2008میں سابقہ رنجش کی بنا پر 468گ ب کے رہائشی اکرم کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ آصف نامی نوجوان کو زخمی کیا اور موقع سے فرار ہونے کے بعد ملزم اس کیس میں گذشتہ 17برس سے روپوش اور اشتہاری تھا جس کو انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن سب انسپکٹر علی اکرام گورائیہ نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں