فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹھیکری والہ پولیس نے گیارہ سال سے مفرور قتل کا اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ 38 ج ب میں 2 مئی 2015ء کو رقم کے لین دین پر مشتعل ملزمان عامر سلیم عرف گڈو شاہ’ طارق عرف ننھا شاہ وغیرہ نے کلہاڑی کے وار کر کے آصف کو قتل کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ 39 ج ب کا مقتول آصف پولٹری کا کاروبار کرتا تھا اور اس نے ملزمان سے پولٹری کی رقم لینی تھی اور وہ مزدا پر طارق عرف ننھا شاہ کے اڈا پر جا کر رقم کا مطالبہ کیا تو ان میں تلخ کلامی ہو گئی اور ملزمان نے فائرنگ کر کے آصف ولد بشیر احمد کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ مضروب کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا تھا تاہم ملزمان فرار ہو گئے۔ تاہم ایس ایچ او ٹھیکری والہ نے عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گیارہ سال سے مفرور قتل کے اشتہاری ملزم طارق عرف ننھا کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ سی پی او نے ایس ایچ او اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔




