56

قتل کیس کا فیصلہ’ مجرم کو سزائے موت کا حکم

گوجرہ(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ محمد زبیر غوری نے سوتیلے بیٹے کو قتل کرنے کے کیس کافیصلہ سناتے ہو ئے جرم ثابت ہو نے پر مجرم کو سزائے موت کی سزا کا حکم سنادیا۔تھانہ نواں لاہورمیں چک نمبر338ج ب کے عبدالستارکی مدعیت میں اس کے بیٹے فقیرمحمدکے خلاف 25سالہ سوتیلے بیٹے محمد عدنان کوسوتے میں آہنی ہتھوڑے مار کر قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا اور پولیس نے چالان مرتب کر کے پیش عدالت کیا جس پر فاضل عدالت نے سماعت کے بعدمجرم کوسزائے موت اور5لاکھ روپے معاوضہ عدم ادائیگی معاوضہ پر مذید 6ماہ قیدکی سزاکافیصلہ سنایا مجرم نے اپنے سوتیلے بیٹے پچیس سالہ محمد عدنان ولد محمد رمضان جوکہ حقیقی بھتیجاتھا اور حاضر سروس فوج میں ملازم تھا جس کاوالد چند سال قبل انتقال کرگیا تو مقتول کی والدہ نے اپنے دیور فقیر محمد سے نکاح کرلیا تھا جس کو مکان کی تقسیم کے تنازعہ پر سوتے ہوئے 14اپریل 2020کو آہنی ہتھوڑے سرپر مارکر قتل کردیا تھا مجرم زیر حراست تھا مقدمہ کا مدعی مقتول کادادا اور ملزم کا حقیقی والد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں