قتل کی بوگس کال کرنیوالا گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پرپولیس نے قتل کی بوگس کال کرنیوالے نوجوان کو پکڑ کر حوالات میں بند کردیا’بتایا جاتا ہے کہ پکڑے جانیوالے ملزم قدیر نے ریسکیو15پر کال کرکے بتایا کہ اسکے عزیز کوکو ملزمان نے قتل کردیا ہے’اطلاع ملنے پر سرگودھا روڈ پولیس موقع پر پہنچی تو کسی نے قتل کی تصدیق نہ کی گرفتار ملزم قدیر وغیرہ کا خاندانی تنازعہ چل رہا تھا اور اس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن کا غلط استعمال کرتے ہوئے بوگس کال کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں