قتل کے دو مجرمان کو عمر قید، 13لاکھ معاوضہ کی سزا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سیشن کورٹ نے قتل کے دو ملزمان کو عمر قید اور13لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا، جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی، تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن منیر حسین گل نے تھانہ نشاط آباد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ذیشان عرف شانی گل کو عمر قید او8لاکھ کا معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم سنایا جبکہ ایڈیشنل جج دلدار شاہ نے تھانہ جھنگ بازار کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عبدالمنان عرف وکی بمب کو عمر قید اور پانچ لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق مجرم عبدالمنان عرف وکی بمب نے ساتھیوں سے ملکر2022کے دوران جھنگ بازار میں مخالف شاہ زیب کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا پولیس نے مقدمات کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوائے تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ مجرمان کو سزا سنائی جبکہ ان کے ساتھیوں کو شکوک کا فائدہ دیکر بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں