قتل کے مجرم کوسزائے موت’2لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج محمد اسلم گوندل نے تھانہ مدینہ ٹائون کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محسن علی کو سزائے موت اور 2لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق 16جنوری 2023ء کو عمر زمان اپنے دیگر بھائیوں کیساتھ گھر میں بیٹھا باتیں کر رہا تھا کہ اس کا کرایہ دار محسن علی ان کے پاس آیا اور 60لاکھ کی رقم کا تقاضا کیا تو دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ بعدازاں ملزم محسن علی اسلحہ سے لیس ہو کر آیا اور فائرنگ کر کے عمر زمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور 2لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں