قتل کے مجرم کو سزائے موت،5لاکھ جرمانہ کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج پرویز نواز نے تھانہ ڈجکوٹ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی استغاثہ کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں 2018ء کے دوران مجرم اویس نصیر وغیرہ نے پرانی مقدمہ بازی کی بناء پر فائرنگ کر کے سونان کو قتل کر دیا تھا، جس پر پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم اویس نصیر کو سزائے موت اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں