قتل کے مجرم کو سزائے موت’10لاکھ جرمانہ کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ثاقب فاروق نے تھانہ بلوچنی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید ایک سال قید سخت بھگتنا ہو گی استغاثہ کے مطابق20مئی 2024ء کو تھانہ بلوچنی کے علاقہ 98 رب میں معمولی جھگڑے پر ملزم مجیب نے فائرنگ کر کے مخالف محمد رفیق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ بعدازاں پولیس نے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم مجیب کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں