قتل کے مجرم کو موت اور10لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج رانا تنویر احمد نے تھانہ منصورآباد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے معاوضہ کی سزا کاحکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو 6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 5فروری 2023ء کو 203 رب اکبر ٹائون میں رشتہ کے تنازعہ پر ملزم عابد شیخ سکنہ شیخوپورہ نے فائرنگ کر کے ارم شہزادی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس پر منصورآباد پولیس نے مجرم عابد کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل ججنے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت’ 5سال قید اور 10لاکھ روپے معاوضہ مقتولہ کے ورثاء کے ادا کرنے کا حکم سنایا، معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں