42

قتل کے مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری گرفتار

گوجرہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے حکم پر اشتہار ی مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے نتیجہ میں ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور انسپکٹر جیون خان نے پولیس فورس کے ہمراہ ا نٹیلی جنس انفارمیشن، جدید ٹیکنالوجی، اور مخبر کی اطلاع پر اپنے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے قتل کے 2 مقدمات میں مطلوب3،اشتہاریوں نعیم عباس چیمہ وسیم عباس چیمہ اوریاسر چٹھہ سکنہ 347ج ب کو گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ تینوں مجرمان تھانہ نواں لاہور کے قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کو ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثا ر کے حکم پر بنائی گئی پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں