قتل کے مقدمہ کا فیصلہ’2مجرمان کو عمر قید،آٹھ لاکھ جرمانہ

گوجرہ (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ شفاقت علی نے قتل کے مقدمہ فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزما ن کو عمر قید اور آ ٹھ لا کھ روپے جرما نہ کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق دو سا ل قبل محلہ شریف پورہ گوجرہ کے محمد اخلا ق کو معمولی تلخ کلا می پر محلہ شریف پورہ گوجرہ کے علی عرف منا اور چک نمبر 366 ج ب کے محمد افضل وغیرہ چار افراد نے خنجرو ں کے وا ر کرکے قتل کر دیا تھا تھا نہ سٹی گوجرہ نے مقتول کے بھا ئی محمد شہباز کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزما ن کو گرفتار کرکے چالا ن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرہ شفاقت علی کی عدالت میں پیش کیا جس پر فا ضل جج نے جرم ثا بت ہونے پر علی عرف منا اور محمد افضل کو عمر قید اور آ ٹھ لا کھ روپے جرما نہ کی سزا سنا دی مدعی مقدمہ کی طرف سے معروف قا نو ن دا ن وقاص خا ں مہوٹہ نے پیروی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں