2

قتل کے2مجرموں کو سزائے موت،10لاکھ جرمانہ کا حکم

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے 2مجرمان کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جڑانوالہ ثاقب فاروق نے تھانہ بچیانہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر 2مجرمان شہزاد اور اعجاز کو سزائے موت اور 10لاکھ روپے کی سزا سنائی استغاثہ کے مطابق مجرمان نے چار سال قبل ساتھیوں کے ہمراہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے عزیز اللہ کو قتل کیا تھا پولیس نے مجرمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی پیروی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمات میں ملزمان کو سزائیں ملنا انصاف کی فتح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں