قتل یا خودکشی؟سر میں گولی لگنے سے نوجوان چل بسا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا زبیر ٹائون میں خواتین کی لڑائی سے تنگ آکر نوجوان نے سرمیں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی،پولیس ذرائع کیمطابق 202ر۔ب بھائی والا زبیر ٹائون میں نوجوان شہزاد ولد برکت علی نے سرمیں گولی مارکر خود کو زخمی کرلیا جب وہ موقع پر پہنچے تو شہزاد کے بھائی محمد شریف نے بتایا کہ گذشتہ شب شہزاد اور اسکی بیوی کشور اپنے گھر کی بیٹھک میں بیٹھے کہ اسی دوران ان کا ہمسایہ شہروز شوکت اور اسکی بیوی انتیا بھی وہا ں آگئے تو شہزاد کی بیوی نے شوہر کو گھر جانے کا کہا تو شہروزنے کہا کہ تھوڑی دیر رک جائو پھر چلتے ہیں اسی بات پر شہروز کی انیتا بی بی سے بحث و مباحثہ شروع ہوگیا تو شہزاد نے کہا اگر تم نے لڑائی بند نہ کی تو وہ خود کو گلی مار لے گا اس دوران شہزاد نے اپنے سرمیں گولی مار کر خود کو لہو لہان کرلیا جسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں