قتل یا طبعی موت؟الفیاض کالونی گھر سے ڈاکٹر کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ الفیاض کالونی میں گھر سے ڈاکٹر کی تعفن زدہ نعش برآمد’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق الفیاض کالونی گلی نمبر4 کے رہائشیوں نے اطلاع دی کہ ڈاکٹر علی رضا کے گھر سے تعفن اُٹھ رہا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ کر دیکھا تو 38سالہ ڈاکٹر علی رضا مردہ حالت میں پڑا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر علی رضا گھر میں اکیلا رہتا تھا اور آئس کا نشہ کرتا تھا، چند روز قبل نشہ کرنے کے بعد گھر کا دروازہ بند کر کے سو گیا لیکن وہ اُٹھ نہیں سکا، جب گھر سے تعفن اُٹھا تو اہل محلہ کی اطلاع پر متوفی کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں