قدرتی آفات سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر کو کہا ہے کہ سوات۔بونیر۔شانگلہ اورصوابی سمیت دیگر علاقوں میں قدرتی آ فات کے بعد ماترین سے کم از کم 6 ماہ تک بجلی کے بلز نہ لئے جائیں سیاسی تفریق کے بغیر متاثرین کی ہر سطح پر مدد کی جائے کراچی کے عوام بھی پانی میں ڈوب رہے اوران کاناقابل برداشت نقصان ہورہا ہے ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکے سیلاب زدہ علاقوں کیدورہ سے عملی اقدامات کی توقع ہے وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی طرف سے متاثرین سے اظہار یکجہتی اور ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی سے انہیں حوصلہ ملاہے وفاقی حکومت اور پاک فوج کی طرف سیئمتاثرین کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ دیگراداروں اور تمام طبقات کوبھی اپنا کردار ادا کرناچاہئے-انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مزید 45 اموات افسوسناک ہیں این ڈی ایم اے کومستقل طورپر حکمت عملی طے کرنی چاہئے۔ سیلاب متاثرین کی مدد اولین ترجیح ہونی چاہیئے-سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری رہنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں