قرآن مجید مکمل ضابطہ حیات ،جس کا مقصد انسانوں کی انفرادی و اجتماعی اصلاح ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں 5دروسِ عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ نمازِ فجر کے بعد منعقد ہونے والے اس دروس عرفان قرآن کے تیسرے روز ڈویژن صدر ملک غلام حسین ، ناظم میاں سہیل مقصود ، علامہ عزیز الحسن اعوان ،میاں ساجد حسین ، حافظ سرفراز احمد ، زاہد اقبال طاہر ،محمد ارشد مغل، چوہدری مسعود محسن ، عارف حسین نیازی ، مرزا محمود احمد ، عبدالفاروق ، حافظ مسعود احمد ، علامہ فیاض الحسن ، عمر مصطفوی ، زوہیب بشیر ، استخاراحمد ، محمد سعید ، رانا عبد الحمید ، اکرام طاہر، مرزا منظور حسین، اعجاز احمد بادشاہ ، پیرسیدمقبول ،غلام محمد قادری،سطوت شہزاد،حاجی ندیم اختراور مذہبی، سماجی، سیاسی اور علمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عہدیداران، کارکنان اور عوام الناس کی کثیر تعدادنے شریک کی۔تحریک منہاج القرآن کے سکالرزعلامہ منہاج الدین قادری نے علمِ دین انسان کی حقیقی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآنِ مجید مکمل ضابطہ حیات ہے، جس کا مقصد انسان کی انفرادی و اجتماعی اصلاح ہے۔ نوجوان نسل کو قرآن فہمی کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ باکردار قوم کی تشکیل کے لیے نوجوانوں کا قرآن سے مضبوط تعلق ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ ایمان اور عملِ صالح ہی کامیابی کے بنیادی ستون ہیں، تاہم ان کی حفاظت کا اہم راز صحبتِ صالح اختیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انسان تقوی کو اختیار کر لیتا ہے تو اس کے اعمال خود بخود سنورنے لگتے ہیں اور اس کی زندگی خیر و برکت سے معمور ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص راہِ حق پر چلنے کا عزم کرتا ہے، شیطان اسے گمراہ کرنے کے لیے مختلف حیلے اختیار کرتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ انسان خود کو ان لوگوں کی سنگت میں رکھے جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے اور اس کی رضا کے طلبگار رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں