30

قرآن مجید پڑھنے سے دلوں کا زنگ اترجاتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) قرآن مجید دنیا کی سب سے مقدس کتاب اور اس سے وابستہ افراد معاشرے کے بہترین انسان ہیں اگر ہم دنیا میں اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کی بحالی چاہتے ہیں تو ہمیں قرآن مجید کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبو ط کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قر آ ن مجید کے پڑھنے سے دلوں کو سکون اور زنگ اتر جاتا ہے ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہے اور انسان پر اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے آج مسلمانوں کی ذلت ورسوائی کی بڑی وجہ قرآن سنت سے دوری ہے آج ہر انسان اپنے آپ کو مسلمان سمجھتا ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ وہ خود اسلامی تعلیما ت سے بے خبر ہے ایک مسلمان میں اسلام نظر نہیں آتا اور ایک انسان میں انسانیت نظر نہیں آ رہی یہی وجہ ہے کہ دنیا میں اکثریت میں ہونے کے باوجود ایٹمی طا قت بننے کیساتھ دنیا بھر کی معدنیات کے ذخائر رکھنے اور پیٹرولیم مصنوعات کے کنوں کے مالک ہوتے ہوئے بھی ذلت ورسوائی ہمارا مقدر کیوں بنی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں