21

قرآن مجید کی بے حرمتی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قرآن مجید کی بے حرمتی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں سوچی سمھجی سازش کے تحت بار بار توہین قرآن جیسے افسوسناک واقعات کا ہونا لمحہ فکریہ ہیں سرگودھا میں توہین قرآن کے رد عمل میں جانی ومالی نقصان پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے سرگودھا میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی اور ایک دوسرے کی خیر خواہی کا حکم دیتا ہے قانون ہاتھ میں لینے والے کسی صورت بھی محب وطن شہری نہیں ہو سکتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں