قرآن وسنت سے تعلق کو مضبوط رکھنا جنت کے حصول کا ذریعہ ہے،سابق وفاقی وزیر حاجی محمد طیب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے امینہ طیب مسجداورنگی ٹائون میں محفل شب قدروتراویح تکمیل قرآن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پہلے کہہ رہے تھے کہ رمضان آرہا ہے اوراب کہہ رہے ہیں کہ رمضان جارہاہے اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ رمضان اورقرآن مجید کو ہمارے لئے شفاعت کا ذریعہ بنائے۔ ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ قرآن وسنت سے تعلق کو مضبوط رکھنا جنت کے حصول کا ذریعہ ہے۔سور الحجرآیت نمبرمیں اللہ تعالی نے ارشادفرمایابے شک ہم نے ہی قرآن کو نازل کیااورہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید واحد آسمانی کتاب ہے جو لاکھوں حفاظ کے سینیوں میں مکمل طورپرمحفوظ ہے۔سرکاردوعالم ۖنے فرمایا تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کو سیکھے اورسکھائیںڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے نصیحت کی کہ گھر میں ایک بچے کولازمی قرآن مجید کاحافظ بنایاجائے احادیث کے مطابق قیامت کے دن حافظ قرآن کے والدین کوایساتاج پہنایاجائے گا جس کی چمک سورج کی روشنی سے بھی زیادہ ہوگی اورگھر کے دس ایسے افرادجن پرجہنم واجب ہوچکی ہوگی ایک حافظ قرآن ایسے دس افرادکی شفاعت کرے گا۔اجتماع سے امام و خطیب مسجد مولانابلال نورعلی صدیقی نے بھی خطاب کیا۔حافظ محمدعمرفاروق نے نمازتروایح پڑھائی،حافظ فرزاں اورحافظ عبدالقادرنے سماعت کی۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے توفیق چشتی اورسیدشاہنوازقادری کے تعاون سے،امام خطیب،معظم،خادم اورحفاظ کرام میں انعامات تقسیم کئے۔ نعت خواں حضرات کی جانب سے بارگاہ رسالت ۖمیں نعت کا نذرانہ پیش کیاگیا۔پروگرام کے آخر میں بیماروں کی شفایابی،مرحومین کی مغفرت درجات کی بلندی،امت مسلمہ کی حفاظت،اتحادویکجہتی اورسربلندی کی دعاکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں