قرآن و سنت پر عمل کرنا دنیا و آخرت میں فلاح کا ذریعہ ہے

جڑانوالہ (نامہ نگار) کہاں یہ ارض مدینہ کہاں میری ہستی، یہ حاضری کا سبب باربار آپ ۖ سے ہے ۔شہر مدینہ میں واقعی ایسی کشش ہے سوبار حاضری سے بھی حسرت پوری نہیں ہوتی۔ سیدنا حضرت محمد ۖ کو اللہ تعالیٰ نے تمام اولین و آخرین کے لیے بطور نمونہ پیدا کیا اورجہالت میں ڈوبے لوگوں کو اس دین اسلام سے روشناس کیا جو غارحرا سے طلوع ہوا اور ساری دنیا پہ چھا گیا، یہیں سے انسانیت نوازی، انصاف اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار عاطف سلیم جی ایم فنانس پنجاب کالج جڑانوالہ کیمپس نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصدر جڑانوالہ پریس کلب ملک نعیم وفا،پروفیسر عمر خلیل، ملک سلطان، محمد عرفان نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ملاقات کے دوران عاطف سلیم نے مزید کہا خوش قسمت ترین ہیں وہ لوگ جن کو روضہ اقدس کی رحمتوں کے سائے میں نماز، عبادات، اورآپ ۖ کے حضور درود و سلام پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔ ہم بھی رسول اللہ ۖ کے ادنی گدا ہیں جن کو آپ سرکارۖ نے حاضری پر بلایا۔دعا ہے کاش یونہی عمر بسر ہو جائے صبح کعبے میں ہو پھرہر شام کو مدینہ دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں