قرآن و سنت کی روشنی میں مستحقین کی مدد کرنا عظیم عبادت ہے،راجہ پرویز اشرف،محمد ریاض چوہدری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف سابق مشیرآزاد کشمیر وزیراعظم محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ دین مصطفی ۖ صلہ رحمی کرنے کا سب سے زیادہ درس دیتا ہے تاکہ بیوہ،یتیم،مساکین اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا فلاحی اداروں کے ساتھ ساتھ ہر صاحب استطاعت فرد کی ذمہ داری ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا بھی یہی پیغام ہے کہ انسانیت کی خد مت بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب و ملت کی جائے رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، جو ہمیں ایک دوسرے کا احساس کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں مستحقین کی مدد کرنا نہ صرف ایک اخلاقی اور سماجی فریضہ ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک عظیم عبادت بھی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر راجہ پرویز اشرف سابق مشیر محمد ریاض چوہدری اور نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے ہوم سویٹ پاکستان کے چیئر مین زمرد خاں اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات ندیم افضل چن کی جانب سے دئے گئے افطار ڈنر اور مستحق بچوں کی کفالت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر چوہدری ارشد جٹ نے کہا کہ ازواج مطہرات میں جو فضیلت اور اعلی مقام حضر ت خدیج الکبری سلام اللہ علیہ کو حاصل ہے ان کی عظمت و رفت لاکھوں کڑوروں درودوسلام ہو جبکہ ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی زندگی پاکیزگی، علم، اور رسول اللہ ۖ کی اطاعت کا بہترین نمونہ ہے۔ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی کریم ۖ کی محبوب ترین زوجہ، عظیم عالمہ، فقیہہ اور صدیقہ ہیں۔ ان کی شان میں اللہ تعالی نے سور النور میں ان کی پاکدامنی کی گواہی نازل فرمائی۔ وہ آپ ۖ کے دل کے قریب ترین، ذہین، اور کثیر احادیث کی راویہ ہیں جنہیں حضور ۖ نے دین کا علم حاصل کرنے کا ذریعہ فرمایا۔آپ زہد و تقوی، سخاوت اور عبادت و ریاضت جیسی بہت سی عمدہ خوبیوں کے ساتھ ساتھ بہت سے علوم و فنون میں بھی اپنی مثال آپ تھیں۔صحابہ کرام کو کسی حدیث کے بارے میں مشکل پیش آتی تو حضرت عائشہ صدیقہ سے دریافت کرتے تو ان کے پاس اس کے متعلق علم پاتے۔ آپ کی سیرت عاجزی، صبر، اور زبان کی حفاظت جیسے اعلی اخلاق پر مبنی ہے،اس موقع پر مہمانان گرامی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر محمد ریاض چوہدری گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی،گورنر گلگت بلتستان سید مہندی شاہ،قمر الزمان کائرہ،چوہدری صفدر ورائچ سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات اور احباب محبت نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر افطار ڈنر کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر محمد ریاض چوہدری پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ قرآنِ مجید مکمل ضابطہ حیات ہے جس کا مقصد انسان کی انفرادی و اجتماعی اصلاح ہے ہمارے دروازے ہر ضرورت مند کے لیے کھلے ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کوئی بھی مستحق شخص رمضان المبارک میں بھوکا نہ رہے۔ چیئر مین ہوم سویٹ پاکستان زمرد خاں نے کہا کہ ہمارا ادارہ ہوم سویٹ پاکستان ہر سال ہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرتاہے تاکہ انہیں روزمرہ کی بنیادی ضروریات میسر آ سکیں۔ “ہمارا مقصد صرف راشن تقسیم کرنا نہیں بلکہ ایک ایسا سماجی نظام تشکیل دینا ہے جس میں ہر ضرورت مند کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔””مستحقین کی مدد بہترین صدقہ ہے” ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں