4

قرآن پاک پر عمل کرنا دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اگر مسلمان قرآن پاک کو سمجھ کر پڑنے کی عادت بنالیں اور اس پر عمل کریں تو یہ دنیا بھر پر نہ صرف غالب آجائینگے بلکہ دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوگا’ قرآن پاک میں دنیا و آخرت کی کامیابی کا راز ہے’ اس راز کو مسلمانوں نے کھو دیا غیر نے اپنا لیا’ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد مدثر’ انجینئر اعجاز الرحمن نے سماجی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر نذیر احمد ساجد کے پوتے اور چوہدری شبیر احمد سندھو کے صاحبزادے محمد احمد سندھو کے تکمیل حفظ قرآن ”آمین” کی تقریب سے کیا’ تقریب میں چوہدری تنویر سندھو’ محمد طیب گیلانی’ چوہدری اسجد بھولا’ ڈاکٹر طاہر’ ڈاکٹر عمران سمیت دوست احباب’ عزیز واقارب نے شرکت کی’ حافظ محمد مدثر’ انجینئر اعجاز الرحمن نے کہا کہ قرآن مجید مسلمانوں کیلئے ضابطہ حیات’ اللہ تعالی کے احکامات اورقرآن پاک کی تعلیمات سے روگردانی کی وجہ سے آج امت زوال کا شکار ہے’ ہمارے تمام مسائل اورپریشانیوں کاحل قرآن پاک کی تعلیمات میں موجود ہے’ معاشرے میں قرآن پاک کے نظام کونافذکئے بغیر امن وامان کاقیام ناممکن ہے’ خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کی اولاد قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہے دنیا و آخرت کی کامیابی دین کے بتلائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے میں ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر چوہدری نذیر احمد ساجد’چوہدری شبیر احمد سندھو نے کہا کہ ہرسال دنیامیں لاکھوں مسلمان قرآن کی تکمیل کرتے ہیں’ دنیا میں ایسی اورکوئی کتاب نہیں جواتنی بڑی تعداد سے پڑھی اورسنی جاتی ہو’ قرآن سے رہنمائی لیتے ہوئے بحیثیت مسلمان ہمیں دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے جستجوکرنی چاہیے قرآن مجید وہ عظیم کتاب ہے جو قلبی برائیوں کی اصلاح کرکے تقویٰ کی حقیقی منزل سے روشناس کراتا ہے بشرطیہ کہ ہم اس کتاب سے ہدایت کو خلوص نیت سے سمجھیں او رتعلیمات پر عمل کریں دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹنے کے لئے رہنمائی صرف قرآن سے ملتی ہے’ ہم ”آمین” کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں’ قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر عزیز واقارب’ دوست احباب نے ڈاکٹر چوہدری نذیر احمد ساجد’چوہدری شبیر احمد سندھو کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں