قرآن پاک کا علم انسان کو حکمت و دانائی عطا کرتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)قرآن پاک کا آفاقی پیغام ہر انسان کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے۔قرآنی تعلیمات کی پیروی سے دنیا و آخرت میں سرخروی نصیب ہوگی۔قرآنی احکام سے روگردنی امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ ہے۔قرآن پاک کے پیغام کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہر مسلمان کی اہم ذمہ داری ہے۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے “عظمت قرآن سیمینار ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کا علم انسان کو حکمت و دانائی عطا کرتا ہے۔قرآن پاک میں دنیا کے تمام مسال کا حل موجود ہے۔قرآن پاک مسلمانوں کو صبر واستقامت،محبت واخوت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔قرآن پاک کی تلاوت دل و دماغ کو سکون اور پاکیزگی عطا کرتی ہے۔نسل نو قرآن پاک سے دوری کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہوچکی ہے۔قرآن پاک وہ معجزہ ہے جو قیامت تک اپنی اصل حالت میں محفوظ رہے گا۔قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے والی قوم ہمیشہ ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن رہتی ہے۔قرآن پاک ظلمتوں میں روشنی، گمراہی میں ہدایت اور بے قراری میں سکون عطا کرتا ہے۔قرآن پاک کا ہر لفظ برکت، رحمت اور شفا کا ذریعہ ہے۔قرآن پاک وہ ضابطہ حیات ہے جو زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔حکمران قران کریم کی تعلیمات کی روشنی میں فیصلے کرکے ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔تقریب کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی و استحکام اوروطن عزیز میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر ڈویثرنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد یاسر قادری المدنی، مولانا بہادر علی رضوی ،علی حاکم مغل ، میاں عادل قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں